پیروں سے تیر اندازی، آسٹریلوی لڑکی نے ریکارڈ بنالیا

January 18, 2023

کسی بھی شخص کے لیے ایک بہترین تیر اندز بننا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے تاہم آسٹریلوی خاتون کے لیے یہ بہت مشکل نہیں بلکہ بہت ہی آسان ہے اور وہ اپنے نشانے ہاتھوں سے نہیں بلکہ پیروں سے لگاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلوی خاتون کی کمال مہارت کے ساتھ ریکارڈ بنانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ شینن جونز (Shannen Jones) نے اپنے پیروںکی مدد سے بہت کی کمال مہارت کے ساتھ تیراندازی کی اور 18.27میٹر کے فاصلے پر بالکل صحیح نشانہ لگایا۔

اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا بتانا ہے کہ شینن جونز نے اپنی مہارت کی ویڈیو گزشتہ سال اگست میںبھیجی تھی جس پر تصدیق کیے جانے کے بعد اب باقاعدہ طور پر ان کے ریکارڈ کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہوں نے یہ ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے تقریباً 6 میٹر زیادہ فاصلے پر صحیح نشانہ لگا کر بنایا۔