جمہوریت کی بقاء کیلئے عمران خان اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، ضیاء عباس

January 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقاء کے لئے پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں، انہوں نے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑ کر جمہوریت اور ملک کے ساتھ ناانصافی کی، پنجاب میں محسن نقوی کی تقرری الیکشن کمیشن نے آئینی طور پر کی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما مسلسل الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناکر اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ الیکشن کمیشن نے سب کی رائے سے بنایا ہے، عام انتخابات سے چند ماہ قبل ان اسمبلیوں کو توڑنے کا فیصلہ افسوس ناک عمل تھا۔