حکمرانوں کی انتظامی نااہلی سے کراچی کھنڈر بن گیا، علامہ شبیر میثمی

January 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی انتظامی نااہلی کے باعث کراچی شہر نے کھنڈرکی شکل اختیار کر لی ہے لوگوں کے معمولات زندگی اور کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں ملک ڈوب رہا ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ کے وسائل میں آٹھ سو گنا اضافہ کیا گیا مگر سندھ کے عوام ماضی کی نسبت آج زیادہ تباہ حال ہیں، عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ غم و غصہ ایک عوامی سیلاب کی شکل اختیار کرکے بالادست طبقات کو بہا کر لے جائے گا،اگر حکومت سندھ عوام کے ساتھ مخلص ہے تو سندھ کے تمام اضلاع کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر فوری توجہ دے، سندھ میں مزید نئے شہر آباد کیئے جائیں، صنعتی اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا قیام عمل میں لایا جائے اور ٹیکس فری زون متعارف کرا کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کیا جائے۔