فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، نواز سلامت

January 26, 2023

کوپن ہیگن( پ ر)مسیحی کمیونٹی کے رہنما نواز سلامت نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ نواز سلامت نے کہا موجودہ حکومت اقتدار کے نشے میں بہت غلط فیصلے کر رہی ہے اور اپنی ان غلطیوں کی ایک بڑی قیمت شکست کی صورت میں اسے اگلے الیکشن میں ادا کرنا پڑے گی۔ نواز سلامت نے کہا فواد چوہدری کو حکومت زیادہ دیر سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھ سکے گی، اس آزمائش کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں فواد چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔