خواتین والی بال ایونٹ لاہور میں ہوگا

January 27, 2023

کرا چی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ 6سے10فروری تک لاہور میں کھیلی جائے گی،فیڈریشن کے سکریٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا ہے کہ ایونٹ میں 11ٹیمیں حصہ لینگی، پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ریجنل بنیاد پر قومی جونیئر ایونٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔