سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت آج مظاہرے ہونگے

January 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ27جنوری کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اورضلعی رہنما خطاب کریں گے۔جبکہ علماءکرام جمعہ کے خطاب میں مغربی دنیا کے ناپاک عزائم،عظمت قرآن اوراسلامی سربلندی پراظہار خیال کرینگے اور واقعے کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔