محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

January 27, 2023

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزانسپکٹوریٹ جنرل آف جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے پنجاب بھرکے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ امن وامان کی موجودہ ملکی صورت حال اورڈسٹرکٹ جیل گجرات میں 23جنوری کو ہونے والے واقعہ کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جاتملک مبشر احمد خاں کے حکم پر صوبہ بھرکی تمام جیلوں میںتا حکم ثانی جیل افسران و ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے تمام ریجنل ڈی آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ جیلوں کے اچانک دورے کر کے سارے امور کا خود جائزہ لیں،اسیروں سے انکے مسائل دریافت کر کے انکے فوری حل کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سنٹرل کنٹرول روم کے صوبہ بھرکی جیلوں میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت فعال ہوں۔