پی پی پی خیبر پختونخوا خواتین ونگ نے سوشل میڈیا ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا

January 27, 2023

پشاور (لیٖڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز خواتین خیبر پختونخوا کی صدر سنیٹر روبینہ خالد کی ہدایت پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس خان نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کیلئے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فار سوشل میڈیا کے ناموں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری الگ الگ اعلامیے کے مطابق مس صائمہ خان کو پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور مس صدف خان کو صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فار سوشل میڈیا تعینات کیا گیا ہے ۔