پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے تیاریاں شروع

January 27, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور سمیت دیگر شہروں میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے تیاریاں شروع۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 13فروری سے26فروری تک لاہور میں 9 میچز سمیت راولپنڈی اورملتان میں میچز کا انعقاد ہوگا،لاہور میں 7ہزار سمیت 20 ہزارسے زائد ملازمین سکیورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،اس کے علاوہ ائیر سرویلنس،روٹس اور سٹیڈیم کے گردو نواح میں موبائل جام رہیں گے، ایلیٹ کی خصوصی ٹیمیں تینوں شہروں کو فراہم کی جائیں گی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ساڑھے 6سو ٹریفک افسران وملازمین دوسرے شہروں سے لاہور،راولپنڈی اورملتان میں بھجوائے جائیں گے ،لاہور میں کلمہ چوک میں انڈر پاس کی جلد تکمیل کیلئے کمشنرکو آگاہ کردیا گیا ،کلمہ چوک بندش کی صورت میں شہریوں کو ٹریفک کی سنگین مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔