لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم کے مطابق جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔،ٹاؤن شپ میں واقع میٹ پروسیسنگ یونٹ بند کرکے 1لاکھ جرمانہ عائد اور1500کلو ناقص ریڈی ٹو کک فروزن میٹ تلف کردیا، جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ یونٹ میں انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرزمیں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا، بغیر لائسنس غیر منظورشدہ لیبل لگا کر مختلف فروزن اشیاء کی پیکنگ کی جارہی تھی، غیر رجسٹرڈ فروزن فوڈز کی پیکنگ کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا، ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے. ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔