لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر محض علامتی دن نہیں بلکہ مظلوم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی عملی تائید کا دن ہے۔ 5فروری کو امیر جماعت حافظ نعیم کی زیر قیادت مال روڈ پر یومِ یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ہو گا۔