لاہور (خصوصی رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے زائرین کو بہتر سہولیات و خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہجویری ہال میں داتا دربار توسیعی منصوبے سے متعلق پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور مدینہ فاؤنڈیشن شاہد کلیانی، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔