• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 سے 18 سال کے بچوں کو مشروط موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

لاہور (کرائم رپورٹر سے) ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق 16سے 18سال کے بچوں کو مشروط طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد لائسنس یا پرمٹ کا اجرا شروع کیا جائے گا۔ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہو گی اور بی فارم کے ساتھ والد / گارڈین کی اجازت کا اسٹیٹمنٹ پیپر بھی جمع کروانا ہو گا۔
لاہور سے مزید