لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو اور بنوں میں الخدمت اسپتال، 15جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نجات دِلانے کیلئے اسلامی نظریاتی پختہ کردار، دوقومی نظریئے سے ہم آہنگ وژن اور وسیع تر قومی ترجیحات پر ہم آہنگی ناگزیر ہے ، 78سال سے فوجی اسٹیبلشمنٹ کی حکمرانی، ہائیبرڈ نظام اور مسلم لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی کے ادوارِ اقتدار ملک و مِلّت کیلئے انتہائی ناکام، ناکارہ اور فرسودہ نظام ثابت ہوئے ہیں۔