لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ وفد نے ریلوے ملازمین کو درپیش مختلف انتظامی، مالی اور فلاحی مسائل سے وزیر ریلوے کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد کی جانب سے پیش کیے گئے نکات پر وفاقی وزیر ریلوے نے نہایت مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ریلوے ملازمین کے جائز مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔