لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اعزازیہ میں 100فیصد اضافہ کر دیا ، جس کے بعد ہر میٹنگ میں بورڈ کے ہر ممبر کو ایک لاکھ روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ہوائی سفر کے اخراجات علیحدہ ہوں گے ، لاہور میں قیام و طعام کے لیے وی وی آئی پی ہوٹل کی بکنگ بھی لیسکو کی ذمہ داری ہوگی۔