لاہور (خصوصی رپورٹر) فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت ہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین سہولت بازار اتھارٹی ملک افضل کھوکھر، چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک احمد سعید و دیگر اعلی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کی امد سے قبل 15فروری سے پنجاب کے تمام رمضان، ماڈل اور سہولت بازار مکمل فنکشنل ہو جائیں گے اور رمضان بازاروں کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔