اصلی شیر کی گونج سے سب کاغذی شیر بھاگ جائیں گے،ن لیگ

January 27, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے 27سال جیل کاٹے۔شہباز گل ،اعظم سواتی کے بعد فواد چوہدری بھی روایتی ڈارمے کرے گا۔ن لیگ لاہور کے سینئر نائب صدر غزالی سلیم بٹ نے کارکنوں سے گفتگومیں کہا کہ جلد ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہیں ملک میں اصلی شیر کی گونج سے سب کاغذی شیر بھاگ جائیں گے۔ بلے ٹوٹ جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم جب اپنے ہی ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا کرے گا تو پھر ایسے میں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔