ریت، مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کیلئے آگاہی مہم

January 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر میں رات کے اوقات میں داخل ہونیوالی ریت اور مٹی سے بھری اوپن ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کے لئے آگاہی مہم شروع کردی ہے تاکہ شاہراہواں پر ٹرالیوں سے ریت اور مٹی گرنے کا سدباب کیا جاسکے۔ آگاہی مہم میں کمپنی کے منیجرآپریشنز، ڈپٹی منیجرز آپریشنز اور سیکٹر افسران حصہ لے رہے ہیں۔