کوئٹہ میں پانچ فروری کو نمائشی کرکٹ میچ، سپر اسٹار شرکت کرینگے

January 28, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بگٹی کر کٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پانچ فروی کو پاکستان کر کٹ کے نامور ستارے ایکشن میں ہوں گے، قومی کپتان بابر اعظم ٹیم یلو کے کپتان جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم پرپل کی قیادت کریں گے، اس نمائشی میچ میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ، محمد حارث، دانش عزیز ، صائم ایوب ، افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ ، عمر اکمل ، جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ اور دیگر کھلاڑی بھی ایکشن میں ہونگے۔ ٹکٹوں کی فروخت 30جنوری سے شروع ہوگی ۔