کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے وائٹلٹی بلاسٹ 2026 میں وارکشائر بیئرز نے معاہدہ کیا ہے۔30سالہ اسپنر بلاسٹ کے بعد برمنگھم فینکس کے ساتھ دی ہنڈریڈ میں شرکت کریں گے۔ عثمان طارق حالیہ برسوں میں منظرعام پر آنے کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں سب سے زیادہ مشکل بولروں میں سے ایک بن گئے ہیں ۔ انہوں نے 2025 میں بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ بیئرز کے پرفارمنس ڈائریکٹر جیمز تھامس نے کہا کہ ہمیں اس معاہدے پر خوشی ہے۔