کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے نچلی سطح کھیل کی ترقی کیلئے کئی نئے ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر 12، 14 اور 16 ٹیموں کے لیے منتخب کھلاڑیوں کی عمر اور کلائی کا ٹیسٹ یکم جنوری 2027سے لازمی قرار دے دیا ہے۔ ٹینس فیڈریشن کا سالانہ اجلاس عام صدر اعصام الحق قریشی کی صدارت میں ہوا، جس میں سینیٹر سلیم سیف اللّٰہ، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین اور مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں نئے قوانین منظور کیے گئے ۔ عمر میں ایک سال تک کی مہلت مل سکے گی۔