نواب شاہ(بیورو رپورٹ) سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے کہا کہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں سندھ پنک گیمز منعقد ہوں گی ۔ افتتاح 8 مئی کو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔ کمشنر آفس میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ تین روزہ سندھ پنک گیمز کا مقصد بچیوں کو صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کچھ وجوہات کی بنا پر اس سال سندھ گیمز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا، جس کے باعث سندھ پنک گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔