کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشن ہاکی فیڈریشن نے جاپان میں کھیلے جانے والے انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان کو پول بی میں ، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کے ساتھ رکھا گیا ہے، پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں،پاکستان اپنا پہلا میچ30مئی کو چین 31مئی کو ملائیشیا اور3جون کو بنگلہ دیش کے ساتھ میچ کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز5جبکہ فائنل6جون کو کھیلا جائے گا۔