ایم اے جی کی منظوری کے بغیر ملازمین کی خدمات واپس نہ کرنیکی ہدایت

January 28, 2023

راولپنڈی (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل(ایم اے جی) نے اپنے ماتحت ڈپٹی ایم اے جی اورتمام کنٹرولرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ملازم کی خدمات ایم اے جی آفس کی منظوری کے بغیر واپس(سرنڈر) نہ کی جائیں، اسسٹنٹ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایڈمن) بہاول رضا چیمہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سٹاف کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے،تمام گریڈزکے سٹاف میں کمی پائی جا رہی ہے، کسی نہ کسی عذر کی بنیاد پر ملازمین کی واپسی (سرنڈر کرنے)سے انتظامی معاملات میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، لہٰذا ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ملازم کی خدمات واپس کرنے سے پہلے ان سے منظوری لی جائے۔