اقدام قتل، تشدد، فراڈ، جعلی چیک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

January 28, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون حفظہ بی بی نے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ملزم بابر منیرکی عبوری ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کا حکم دیا ہے۔اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عبیدکی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے یکم فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملک زاہد علی کی عبوری ضمانت پر سماعت 30 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملزم شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی۔بوگس چیک دینے والے ملزم عنصر عباس کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وحید کوثر کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 6 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔