انگلینڈ میں فزیوتھراپسٹ این ایچ ایس کی ایک روزہ واک آؤٹ میں شامل ہوگئے

January 29, 2023

لندن (پی اے) فزیوتھراپسٹ این ایچ ایس کی ایک روزہ واک آؤٹ میں شامل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں این ایچ ایس کے ہزاروں فزیو تھراپسٹ صحت کی خدمات میں تنخواہ پر جاری صنعتی کارروائی میں شامل ہونے کے لئے تازہ ترین گروپ بن گئے ہیں۔30 این ایچ ایس سروس پر فزیوز اور ان کے معاون عملہ میں شامل سات میں سے ایک کا جمعرات کو 24گھنٹے کے لئے واک آؤٹ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چارٹرڈ سوسائٹی آف فزیوتھراپی (سی ایس پی ) ممبران ہڑتال پر گئے ہیں دوسرے ہڑتال کرنے والے صحت کے عملے کی طرحفزیوز انتہائی ضروری معاملات میں دیکھ بھال فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔ اس میں انتہائی نگہداشت میں لوگوں کی مدد کرنا، سانس کی شدید پریشانیوں میں مبتلا افراد اور فالج کے کچھ مریض شامل ہوں گے، جنہیں فوری فزیو تھراپی کی ضرورت ہوتی ہےلیکن بحالی کے کام اور ڈسچارج پلاننگ اور کمیونٹی فزیو میں خلل آنے کی توقع ہے۔ سی ایس پی ڈائرکٹر برائے روزگار تعلقاتکلیئر سلیوان نے کہا ہے کہ حکومت کو کچھ ٹھوس بات کے ساتھ میز پر آنا چاہئے، جسے ہم اپنے اراکین کے سامنے رکھ سکتے ہیں تاکہ کوئی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں مزید ہڑتالوں کو روکا جا سکے ہم تنخواہ کے معاہدے کو محفوظ کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو ہمارے اراکین کو ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافہ کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرتا ہےاور این ایچ ایس کو ان خدمات کی فراہمی کیلئے بھرتی اور برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، جن کی مریضوں کو اشد ضرورت ہے ایمبولینس کا عملہ، جو یونائیٹ یونین کے ممبر ہیں، جمعرات کو شمالی آئرلینڈ میں صنعتی کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ ہڑتال حالیہ ہفتوں میں انگلینڈ اور ویلز میں ایمبولینس کے کارکنوں، نرسوں اور دیگر صحت کے عملے کی طرف سے اس سال تنخواہ کے ایوارڈ پر ہڑتال کے بعد ہو رہی ہے۔ وزیر صحت اسٹیو بارکلے نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ فزیوز صنعتی کارروائی کرنے میں دیگر صحت کے عملے کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ یونینز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اگلے سال کے لئے ایک منصفانہ اور سستی تنخواہ کا ایوارڈ حاصل کیا جا سکے۔ فزیوز کیوں ہڑتال کر رہے ہیں دیگر ہیلتھ یونینز کی طرحہڑتال کی کارروائی تنخواہ کے تنازع پر مرکوز ہے۔ این ایچ ایس فزیوز معیاری معاہدے پر ہیں۔ے پیش کرتے ہیںجبکہ ان کی عام تصویر کھیلوں کی چوٹوں اور جوڑوں کے مسائل میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا ہے۔ فزیوز ہسپتالوں اور کمیونٹی میں بہت سی ٹیموں کا بنیادی حصہ ہیں۔ وہ نازک نگہداشت میں کام کرتے ہیں جو سانس لینے میں دشواری والے مریضوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور ان کی جسمانی طاقت کو بڑھاتے ہیں وبائی مرض کے عروج کے دورانانہوں نے انتہائی نگہداشت میں کووِیڈ کے مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ سانس کی تکالیف والے مریضوں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں، جن میں معذور بچے بھی شامل ہیں۔