فلائی بی کا انتظامی کنٹرول، برطانیہ آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ

January 29, 2023

لندن (پی اے) فلائی بی ائرلائن نے انتظامی کنٹرول میں جانے کے بعد برطانیہ آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ائر لائن کی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تجارت بند کر دی ہے اور اس کے ساتھ سفر کرنے کی توقع رکھنے والے مسافروں سے کہا کہ وہ ہوائی اڈے پر نہ جائیں۔ اس نے مزید کہا کہ ائرلائن مسافروں کو متبادل پروازوں کا بندوبست کرنے میں مدد نہیں کر سکے گی۔ یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کو مشورہ اور معلومات فراہم کرے گی۔ منتظمین نے کمپنی پر قبضہ کر لیا ہے، جو صرف گزشتہ سال اپریل میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ مارچ 2020میںاس نے اعلان کیا کہ وہ تجارت بند کر دے گی، اس نے کورونا وائرس وبائی مرض کو ایک معاون عنصر کے طور پر پیش کیا۔ کمپنی کو امریکی ہیج فنڈ سائرس کیپیٹل سے منسلک ایک فرم تھائم آپکو کے ذریعے خریدے جانے کے بعد بچایا گیا اور بعد میں اس کا نام فلائی بی رکھ دیا گیا۔ائر لائن نے اپریل 2022میں 23روٹس پر فی ہفتہ 530پروازیں چلانے کے منصوبے کے ساتھ دوبارہ کام شروع کیا تھا۔ تازہ ترین خاتمے تک، فلائی بینے بلفاسٹ سٹی، برمنگھماور ہیتھرو سے برطانیہ بھر کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ ایمسٹرڈیم اور جنیوا کے لئے 21 راستوں پر پروازیں چلائی تھیں۔ ہفتہ کی صبح فلائی بی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے فلائی بی کے لئے مشترکہ منتظمین کا تقرر کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ اس کی فوری ترجیح گھر پہنچنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی فرد کی مدد کرنا ہوگی اور فلائی بی کے عملے نے، جو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ پرانی اور نئی ائرلائنز کے لئے ایک چیلنجنگ ماحول بنا ہوا ہےکیونکہ وہ وبائی مرض سے صحت یاب ہو رہی ہیںاور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا فلائی بی کے مسافروں اور عملے پر کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے کو بتایا کہ یقیناً متبادل پروازیں تلاش کرنا ایک مسئلہ ہوگااور وہ فلائی بی کے ساتھ خریدی گئی پروازوں سے زیادہ مہنگی ہوں گی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہوائی سفر کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا، جب یہ دوبارہ کام پر آئی تو فلائی بی کے پاس سفری راستوں کا انتخاب کافی کم تھا اور اس نے اپنی پروازوں میں مسافروں کے دبائو کے ساتھ جدوجہد کی۔