رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ

January 29, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کی قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جس کمپنی کے ایمبیسیڈر ہیں اس کی طرف سے گھڑی النصر کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے پر دی گئی ہے، گھڑی میں قیمتی زمرد جڑے ہوئے ہیں۔ گھڑی سعودی عرب کے کلچر کی عکاسی کرتی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کو اس سے قبل قیمتی رولز رائس بھی کلب میں آنے پر دی گئی تھی۔