پٹھان کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

January 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پٹھان کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود پٹھان کالونی حسن جان اسپتال کے قریب شادی کی تقریب میں ہوئی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 25 سالہ اسرار ولد باچا زادہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔