خنجراب پاس کراسنگ پیر سے عارضی طور پر کھولی جائے گی

January 29, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) خنجراب پاس پر پاکستان چین سرحدی کراسنگ اہم پاکستانی سامان کی آمدو رفت میں سہولت کیلئے پیر سے عارضی طور پر کھولی جائے گی۔ سرحدی کراسنگ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک کھلی رہے گی۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں مقامی تجارت اور اہم پن بجلی منصوبوں کیلئے مشینری کی درآمد میں سہولت کے لئے خنجراب پاس کو منگل اور بدھ کو عارضی طورپر کھولا گیاتھا۔