مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ مزید منظم ہوگی: خولہ امجد، ماریہ علی

January 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی وضلعی جنرل سیکرٹری خولہ امجد،ضلعی سینئر نائب صدر ماریہ علی کی قیادت میں لاہور میں پارٹی کی مرکزی چیف آ رگنائزر مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی پر لیگی متوالیوں نے استقبال کیا ،خولہ امجداور ماریہ علی نے کہا کہ عمران خان سن لیں جس ن لیگ کو وہ ختم کرنے چلے تھے ن لیگ آ ج بھی ملک کے22 کروڑ سے زائدعوام کی جماعت ہے جس کی مقبولیت کو کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔