عمران خان کی کہانی ختم، انتخابات میں ن لیگ بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی: سلطانہ شاہین، شاہین شفیق

January 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، جنرل سیکرٹری شاہین شفیق، افشین بٹ،عطیہ ربنواز، سہیلہ اقبال کی قیادت میں لیگی خواتین کارکنوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کیا ،سلطانہ شاہین، شاہین شفیق نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پارٹی مزید منظم ہو گی خواتین کارکنان پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں جو پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انتخابات میں خواتین کارکنان بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گی اور مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اب پی ٹی آئی اور عمران خان کی کہانی ختم ہو چکی ہے۔