لیبر پشاوری چپل یونین کا مظاہرہ، چپل کی قیمت میں اضافہ کیا جائے

January 29, 2023

پشاو (لیڈی رپورٹر) لیبر پشاوری چپل یونین نے تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور ی چپل کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گزشتہ چند سالوں سے میٹیریل اور لیدر کیی قیمت میں اضاگہ ہوا ہے اور چپل کی قیمتوں میں اس شرح سے اضافہ نہیں ھو سکا جس کے باعث پچاس فیصد کار خانے بند ہو گئے ہیں اور اگر یہی صورت حال رہی تو باقی پچاس فیصد بھی بند ہو جائیں گے اور سینکڑوں لوگ بنےروزگار ہو جائیں گے لیبر پشاوری چپل یونین نے نمک منڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا لیبر پشاوری چپل یونین کے صدر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات پر نظر ثانی کی جائے تاکہ مزدور دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے