کوئٹہ: گیس پریشرمیں کمی کامسئلہ برقرار،صارفین کو مشکلات کا سامنا

January 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گیس پریشرمیں کمی کامسئلہ برقرار صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ وگردونواح کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے مسئلہ برقرار ہے جسکی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین کو کھانا وغیرہ پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں پریشر کم جبکہ بعض علاقوں میں گیس بلکل غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے بچے بزرگ د ن بھر شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہتے ہیںجبکہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئلہ لکٹریوں سمیت دیگر متبادل ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ مسئلے کو حل کیاجائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائےگا۔