• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں ناقابل قبول ہیں،وائی ڈی ایس سی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز سپریم کونسل نےبیان میں کہا ہے کہ کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں نہ صرف بدنیتی پر مبنی بلکہ پی ایم ڈی سی رولز کی کھلی خلاف ورزی ہیں ایسے غیر قانونی اقدامات ڈاکٹر کمیونٹی میں مزید بے چینی اور اضطراب کو جنم دیں گے ایسی تبدیلیوں کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کریں گے ماضی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اندر کرپشن کو فروغ دیا گیااب کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں تبدیلیاں لا کر ایک نیا کرپشن مافیا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے عناصر کو لانے کی تیاری ہے جو تین لاکھ روپے کی چیز پندرہ لاکھ میں خرید کر عوامی خزانے کو نقصان پہنچائیں گےاگر یہ ایکٹ بلوچستان اسمبلی سے منظور کیا گیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ پوری صوبائی اسمبلی اس سنگین جرم اور کرپشن میں برابر کی شریک ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے آنے والے دنوں میں عوام کے سامنے تمام حقائق رکھے جائیں گے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحت کے اداروں کو تباہی سے بچائیں۔
کوئٹہ سے مزید