کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر حافظ ادریس مغل نے کہا ہے کہ پنجاب کےسیلاب سے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرین سیلاب کے لئے بلوچستان سے جلد امدادی سامان بھجوایا جائے گامشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںیہ باتیں انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں اجلاس میں میر شکر خان رئیسانی ، سید آصف ہمدانی ، ریاض چانڈیو ، محمد سجاد ، کامران بلوچ و دیگر نے شرکت کیانہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست جاری رکھے گیانہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ فراد کے ساتھ ہیں بلوچستان سے ان کے لئے صرف امدادی سامان نہیں بلکہ محبتوں کا پیغام بھی بھجوائیں گےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنائےبین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔