کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو ترقی دینے کے لیےکوششیں جاری ہیںکھیلوں کی ترقی کی بنیاد اسکول اور کالج کے بچے ہیںجلد ان کے لیے انٹر سکولز انٹر کالجز اور انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ بوائز انٹر کالج کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بچے بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کو مواقع فراہم کر رہے ہیں مختلف کالجز اسکولز اور یونیورسٹیز میں موجود کھیلوں کے میدانوں پر کام جاری ہے۔