• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن اور الحمد یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ اور الحمد اسلامک یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت دونوں اداروں کے درمیان صحت ، تعلیم ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، تربیت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے لیے مضبوط شراکت قائم کی گئی ہے ۔ ایم او یو پر الحمد اسلامک یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے صدر طیب فرید خان نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو کمیونٹیز کو بااختیار بنانے ، مستقبل کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پورے خطے میں پائیدار مثبت تبدیلی لانے کے مشترکہ مشن میں اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک ساتھ اہم مواقع پیدا کرنے ، لچک کو مضبوط کرنے اور ایک روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید