جوکووچ کی فتح، ریکارڈ 10 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن بن گئے

January 30, 2023

میلبورن (جنگ نیوز) سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10ویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ میلبورن کے روڈ لیور ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلم کے فائنل میں ان کے مدمقابل یونان کے اسٹیفنوس سٹسپاس تھے۔ جوکووچ شروع سے ہی حریف پرحاوی رہے۔فتح کے ساتھ ہی وہ پلیئرز باکس میں اپنے والدہ کے پاس چلے گئے اور انہیں لگاکر جذباتی ہوکر روپڑے۔ اس جیت کے ساتھ نوواک جوکووچ کی مجموعی گرینڈ سلم ٹائٹل کی تعداد رافیل نڈال کے برابر یعنی 22 ہوگئی ہے۔