دفاعی چیمپئن بلجیم ناکام، جرمنی نے تیسری بار ہاکی ورلڈکپ جیت لیا

January 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، بھارت کے شہر بھوبینشور میں فائنل مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا، یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائٹل ہے۔ اتوار کو برانز میڈل میچ میں ہالینڈ نے آ سٹریلیا کو 3-1سے شکست دی۔