نجم سیٹھی ملازمت کیلئے سفارش، درخواستوں پر پریشان، صاف جواب دیدیا

January 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیف نجم سیٹھی ملازمتوں کے لئے درخواست دینے والوں سے پریشان اور نو ویکنسی کا بورڈ لگارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے دوستوں، رشتہ دوراں اور کچھ اعلیٰ حکام کی جانب سے نوکری دینے کی سفارشات کی جا رہی ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار سوشل میڈیا پر لوگوں کو تبیہہ کی ہے کہ رشتہ دوراں اور دوستوں کی جانب سے پی سی بی میں ملازمت کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، میں لوگوں کو بھرتی اور ترقی دینے کیلئے نہیں آیا۔