لسبیلہ بس حادثے پر سعودی عرب کا اظہار تعزیت

January 30, 2023

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) سعودی عرب نے اتوار کو بلوچستان میں لسبیلہ کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 41؍ افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ بس کے کھائی میں جا گرنے اور آگ پکڑنے کے باعث پیش آیا۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے اس بارے میں تعزیتی پیغام جاری کیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔