متوقع بارشیں، ریسکیو و ایم سی آئی عملے کوفیلڈ میں رہنے کی ہدایت

January 30, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اتوار کو بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اسلام آباد انتظامیہ متحرک رہی، محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز نے ریسکیو عملے کو ایم سی آئی عملے کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پیشگی اقدامات کی بدولت اس وقت ای الیون ، جی نائن ، ایچ تیرہ، آئ نائین اور ایف سیون جی سیون کی کچی آبادی سے گزرنے والے نالوں میں پانی کی سطح نارمل اور کنٹرول میں ہے۔