جنوبی پنجاب میں آپریشن، 43 بجلی چور پکڑے گئے

January 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے43صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو 41ہزار547یونٹس بجلی چوری کرنے پر9لاکھ49ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 27 جنوری کو ڈی جی خان سرکل میں 8 بجلی چوروں کو93125روپے جرمانہ کیاگیا۔وہاڑی سرکل میں 3صارفین کو 83500روپے جرمانہ،ساہیوال سرکل میں ایک بجلی چور کو110000روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 17 بجلی چوروں کو226400روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ سرکل میں 9 صارفین کو300000 روپے جرمانہ اورخانیوال سرکل میں 5صارفین کو 136200روپے جرمانہ کیاگیا۔