سرکاری ڈینٹل ہسپتالوں کو اضافی بجٹ نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا

January 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے ڈینٹل میٹریل مہنگا ہو گیا سرکاری ہسپتالوں کو جاری کئے جانا والا بجٹ کم پڑ گیا یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈینٹل ہسپتال ملتان میں فنڈز سالانہ بنیادوں کی بجائے ہر تین چار ماہ کے بعد جاری کیا جاتا ہے اور پورا سال انہیں ایک ہی ریٹ کے حساب سے ڈینٹل میٹریل کی خریداری کا فنڈ فراہم کیا جاتا ہے لیکن آئے روز قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈینٹل میٹریل مہنگا ہو رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے سرکاری ڈینٹل ہسپتالوں کو اضافی بجٹ فراہم نہیں کیا جاتا جسکی وجہ سے سال کے بیشتر مہینوں میں ڈینٹل میٹریل ختم رہتا ہے اور مریضوں کو تمام تر میٹریل باہر سے مہنگے داموں ہی خریدنا پڑتا ہے۔