صوبائی وزیربلال افضل کامراعات نہ لینے کا فیصلہ

January 30, 2023

لاہور(خبرنگار)نگران صوبائی وزیر برائے مواصلات، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول بلال افضل نے ملک کو درپیش معاشی صورتحال کے پیش نظر سرکاری مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وہ تنخواہ، سرکاری گاڑی، گھر، پروٹوکول اور دیگر مراعات نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا اسکا مقصد ایک مثال قائم کرنا ہے کہ قومی خزانے پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے دی گئی ذمہ داری سے احسن طریقے سے عہدہ بر آ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔