سپر لیگ سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہوگا

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سے قبل سلیکشن کمیٹی کے ناموں کا بھی اعلان کرے گا۔ تاکہ انہیں پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جانچنے کا موقع مل سکے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید اس وقت کئی معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور بہت با اثر بن کر سامنے آئے ہیں۔