بیشتر برطانوی ڈرائیور ایک سال بعد بھی ہائی وے کوڈ میں تبدیلیوں سے لاعلم

January 31, 2023

لندن (پی اے) زیادہ تر ڈرائیور ہائی وے کوڈ کے متعارف ہونے کے ایک سال بعد بھی ان تبدیلیوں سے لاعلم ہیں، چیرٹی سائیکلنگ یوکے کی طرف سےکئے گئے یوگوو پول سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سائیکل سواروں کو اوور ٹیک کرنے کے درست فاصلے سے متعلق آگاہی میں کوئی قابل ذکر بہتری نہیں آئی ہے۔ ہائی وے کوڈ، جس میں برطانیہ کی سڑکیں استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے مشورے اور قواعد شامل ہیں، پچھلے سال 29جنوری کو سڑک کے غلط استعمال کرنے والوں کو مزید تحفظ فراہم کرنے کیلئے ترمیم کی گئی تھی، اس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی چلانے والوں کو 30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے وقت کم از کم 1.5میٹر کا فاصلہ چھوڑنا چاہئےاورزیادہ رفتار پر ایک وسیع فرق ہونا چاہئے۔ دیگر تبدیلیوں میں سائیکل سواروں کو پرسکون سڑکوں پر لین کے بیچ میں، سست رفتار سے چلنے والی ٹریفک میں، جنکشن کے قریب پہنچنے پراور سڑک استعمال کرنے والوں کی ایک درجہ بندی کی تشکیل کا مشورہ شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والے کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ سائیکل چلانے، پیدل چلنے والے یا گھوڑے کی سواری کرنے والے لوگوں پرنظر رکھے، سائیکلنگ یوکے کے لئے اس ماہ کے شروع میں کئے گئے سروے میں 2168 برطانوی بالغوں میں سے ایک چوتھائی (25فیصد) نے کہا کہ وہ ترمیم کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتےاور صرف 30فیصد جواب دہندگان، جو ہفتے میں کم از کم ایک بار گاڑی چلاتے ہیں اور انہیں اپ ڈیٹ کے بارے میں کچھ آگاہی تھی۔ اوورٹیکنگ گائیڈنس کو صحیح طریقے سے پہچان سکے۔ نئے ہائی وے کوڈ کے شائع ہونے کے فوراً بعد کرائے گئے اسی طرح کے ایک پول سے پتہ چلا کہ صرف 33فیصد ریگولر ڈرائیورز، جو تبدیلیوں کے بارے میں جانتے تھے، اوور ٹیکنگ گیپ پر صحیح جواب دیا۔ سائیکلنگ یوکے نے کہا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت تبدیلیوں کو صحیح طریقے سے بتانے میں ناکام رہی ہے۔ اس میں روڈ سیفٹی باڈی تھنک نے ایک اچھے پہلے قدم کے طور پر لیکن منسوخ ڈرائیونگ رویئے کو تبدیل کرنے کے لئے کم از کم تین سال کی مسلسل اچھی مالی امداد سے چلنے والی آگاہی مہم کا مطالبہ کیا۔ سائیکلنگ یوکے کی چیف ایگزیکٹیو سارہ مچل نے کہا کہ ہائی وے کوڈ اپ ڈیٹ کے ایک سال بعدتبدیلیوں کے بارے میں سمجھ اور علم کی کمی تشویشناک ہے۔ اگر وسیع پیمانے پر اپنایا جائے تویہ تبدیلیاں زندگیاں بچا سکتی ہیں اور سڑکوں کو ہر ایک کے لئے بہتر بنا سکتی ہیں لیکن اگر آپ نے پچھلے سال اپنا امتحان پاس نہیں کیا ہے، تو یہ واضح نہیں ہے کہ آپ ان کے بارے میں کیسے جان پائیں گے۔ ہمیں کم از کم تین سال کی طویل مدتی آگاہی مہم میں حکومت کے عزم اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ ڈرائیونگ کے طویل عرصے سے قائم رویوں کو تبدیل کرنے میں مدد مل سکے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ سفر کرنے کے دوسرے طریقے تلاش کر رہے ہیں، چاہے مالی وجوہات، صحت یا ماحولیاتی مسائل ہوں، ہماری سڑکوں کو اس کے سب سے زیادہ کمزور صارفین کے لئے محفوظ بنانا ضروری ہے۔ اے اے کے صدر ایڈمنڈ کنگ نے کہا کہ یہ سائیکل سواروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لئے بہت ضروری ہے کہ ایک سال پہلے نئے ہائی وے کوڈ میں نمایاں کی گئی تبدیلیوں کو سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد سمجھیں اور ان کا احترام کریں۔ اے اے ڈرائیونگ اسکول نئے ڈرائیوروں کو نئے کوڈز سے آگاہ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام لوگوں میں ایسا نہیں ہے، اس لئے ان ممکنہ طور پر جان بچانے والی تبدیلیوں کو فروغ دینے کے لئے مزید کارروائی کی ضرورت ہے۔ جب تبدیلیاں ڈرائیوروں کو بتائی جاتی ہیں، ہمارے سروے بتاتے ہیں کہ 89فیصد اوور ٹیک کرتے وقت 1.5میٹر کی جگہ دینے کی وجوہات کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہائی وے کوڈ میں تبدیلیوں کا مقصد سائیکل چلانے، پیدل چلنے اور گھوڑے کی سواری کرنے والے لوگوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہےاور ہم نے 1.3ملین پونڈز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس نے پچھلے سال کے دوران تبدیلیوں کے بارے میں بیداری اور سمجھ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مہم کو تیار کرنے کے لئے تمام سڑک استعمال کرنے والوں کی نمائندگی کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے چینلز پر بھی اس مہم کی حمایت کی ہے۔