شہریار آفریدی کے اعزاز میں کشمیر پیس فورم کی جانب سے ضیافت

January 31, 2023

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نجی دورے پر ہالینڈ تشریف لائے تو کشمیر پیس فورم ہالینڈ نے دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے صدر راجہ زیب خان نے سابق وزیرمملکت شہریارآفریدی کو خوش آمدید کہا۔ فورم کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے پاکستان کی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت ہم سب کہاں کھڑے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ناامیدی گناہ ہے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے ساتھ محبت کی تعریف کی اور کہا کہ اس وقت عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔